اتوار, جنوری 11, 2026
تازہ ترینچین نے 2025 کے دوران ٹیلی کام اور آن لائن دھوکہ دہی...

چین نے 2025 کے دوران ٹیلی کام اور آن لائن دھوکہ دہی کے 2 لاکھ 58 ہزار مقدمات نمٹائے

بیجنگ (شِنہوا) چین کی پولیس نے 2025 میں ملک بھر میں ٹیلی کام اور آن لائن دھوکہ دہی کے 2 لاکھ 58 ہزار مقدمات نمٹائے جبکہ دھوکہ دہی سے متعلقہ 2 کروڑ 17 لاکھ یوآن (تقریباً 31 لاکھ امریکی ڈالر) مالیت کی رقم ہنگامی طور پر منجمد کی۔

وزارت عوامی سلامتی کے ترجمان ژانگ منگ نے بتایا کہ پولیس نے گزشتہ سال دھوکہ دہی کے نیٹ ورکس سے وابستہ 542 مالی معاونین، سرغنوں اور اہم ارکان کو گرفتار کیا۔

انہوں نے کہا کہ چین کی پولیس نے ایسے جرائم کے خاتمے کے لئے میانمار، تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے ساتھ بین الاقوامی قانون نافذ کرنے والا تعاون بڑھا دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مبینہ طور پر ٹیلی کام دھوکہ دہی میں ملوث 7 ہزار 600 چینی باشندوں کو میانمار کے علاقے میاوادے سے واپس چین لایا گیا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!