بیجنگ: چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے بین الاقوامی برادری کی طرف سے افریقہ کے ساتھ تعاون کیلئے تین اصول تجویز کر دئیے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ نے چین افریقہ تعاون فورم (ایف او سی اے سی) 2024 کے سربراہ اجلاس کے دوران سینیگال کے وزیر خارجہ یاسن فال اور جمہوریہ کانگو کے وزیر خارجہ جین کلاڈ گاکوسو کے ساتھ میڈیا سے ملاقات کے دوران یہ تجاویز پیش کیں۔
انہوں نے کہا کہ چین توقع کرتا ہے کہ افریقہ کے ساتھ تعاون کرنے والے تمام ممالک انصاف کو برقرار رکھیں گے۔
وانگ نے کہا کہ جدیدیت کا حصول صرف چند ممالک کا استحقاق نہیں ہے بلکہ افریقی ممالک کو بھی ترقی کا حق حاصل ہے۔
انہوں نے کہا کہ افریقہ کی آوازوں پر توجہ دینا اور افریقی عوام کی طرف سے اپنی ترقی کی راہیں تلاش کرنے کی خواہش کا احترام کرنا ضروری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ افریقہ کے ساتھ بین الاقوامی تعاون عملی ہونا چاہئے ، انہوں نے تمام شراکت دار ممالک پر زور دیا کہ وہ تعاون کے ذریعے افریقی عوام کو ٹھوس فوائد فراہم کریں۔
