اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینشی جن پھنگ سے جمہوریہ کانگو کے صدر کی ملاقات، فروغِ تعاون...

شی جن پھنگ سے جمہوریہ کانگو کے صدر کی ملاقات، فروغِ تعاون کا اعادہ

بیجنگ: چین کے صدر شی جن پھنگ سے  جمہوریہ کانگو کے صدر ڈینس ساسو نگیسو نے ملاقات کی جو چین افریقہ تعاون فورم  (ایف او سی اے سی) 2024 کے سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے سرکاری دورے پر بیجنگ میں ہیں۔

شی جن پھنگ نے جمہوریہ کانگو کو ایف او سی اے سی کا افریقی شریک چیئرمین بننے پر مبارکباد دی۔

انہوں نے کہا کہ سربراہ اجلاس کے نتائج سے ان تمام افریقی ممالک کو فائدہ پہنچے گا جن کے چین کے ساتھ سفارتی تعلقات ہیں اور چین افریقہ تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ یہ نتائج چین افریقہ تعلقات کی ترقی اور دونوں طرفین کی جدیدیت کے حصول کے لئے بہت اہمیت کے حامل ہیں۔

چینی صدر نے کہا کہ چین جمہوریہ کانگو کے ساتھ مل کر کام کرے گا تاکہ ایف او سی اے سی کے شریک چیئرمین کی حیثیت سے اپنا قائدانہ کردار بہتر طریقے سے ادا کیا جاسکے اور نئے دور کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ مشترکہ طور پر ہر  آزمائش پر پورا اترنے والی  برادری کی تعمیر کے لئے چین اور افریقہ کے پختہ عزم کو ظاہر کیا جاسکے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!