ایمسٹرڈیم میں اتوار کے روز ایڈونچر، لگژری اور ثقافتی سیاحت میلے کے موقع پر سیاحتی اداروں نےبتایا ہے کہ چین کی ویزا فری داخلہ پالیسی ڈچ سیاحوں کی دلچسپی میں اضافہ کر رہی ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): سارہ بیزوئی جِن، ٹریول اسپیشلسٹ، ڈِم سم ٹریولنگ
"چین ہمیشہ ہماری کمپنی کے لئے سب سے بڑی سیاحتی منزل رہا ہے۔ اس وقت ہمیں ایک بار پھر چین میں واقعی ایک اچھی نمو دکھائی دے رہی ہے۔ لوگ ویزا قوانین کی وجہ سے چین کا سفر کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں کیونکہ ان ضوابط کو اب مزید آسان بنا دیا گیا ہے۔”
میلے میں خصوصی ٹور آپریٹرز کے لئےچین ایک مقبول منزل کے طور پر سامنے آیا جہاں ڈچ سیاح اپنی بھرپور تاریخ، زندہ دل ثقافت اور دلکش مناظر کو دریافت کرنے کے لئے پرجوش دکھائی دئیے۔
ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): لی لی لیونگ، ٹریول اسپیشلسٹ، سی چائنہ
"اب زیادہ سے زیادہ لوگ چین کا سفر کرنے میں دلچسپی لے رہے ہیں۔ ان میں سے اکثر لوگ قدرتی مناظر، ثقافت اور حالیہ برسوں میں ہونے والی تمام تر ترقی کے باعث چین سے بے حد متاثر ہوئے ہیں۔”
فی الحال عام پاسپورٹ رکھنے والے ڈچ شہری 30 دن تک قیام کے لئے بغیر ویزا چین میں داخل ہو سکتے ہیں۔
ایمسٹرڈیم سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ




