ہفتہ, جنوری 10, 2026
انٹرنیشنلوینزویلا کی قائم مقام صدر کا ملک میں 7 روزہ سوگ کا...

وینزویلا کی قائم مقام صدر کا ملک میں 7 روزہ سوگ کا اعلان

وینزویلا کی قائم مقام صدر ڈیلسی روڈریگز نے امریکی کارروائی میں ہلاک ہونیوالے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ملک میں 7روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکا کی جانب سے صدر مادورو کیخلاف کارروائی میں ہمارے جوانوں اور شہریوں نے اپنی جانیں قربان کیں، وینزویلا کی حکومت کا کہنا ہے کہ امریکی حملے میں تقریباً 2 درجن سے زائد فوجی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔

اس سے قبل کیوبا کی حکومت نے بھی کہا تھا کہ وینزویلا میں کام کرنیوالے انکے 32 فوجی اہلکار اور پولیس افسران امریکی حملے میں مارے گئے ہیں۔

دوسری جانب امریکی حکام کا اندازہ ہے کہ وینزویلا میں فوجی کارروائی میں تقریباً 75افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہلاکتیں کراکس میں صدر مادورو کے کمپائونڈ پر شدید فائرنگ اور لڑائی کے دوران ہوئیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!