اتوار, جنوری 11, 2026
پاکستانسندھ حکومت کا وزیراعلی خیبرپختونخوا کے دورہ کراچی کا خیر مقدم

سندھ حکومت کا وزیراعلی خیبرپختونخوا کے دورہ کراچی کا خیر مقدم

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے وزیراعلی خیبر پختونخوا کے دورہ کراچی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ سہیل آفریدی سندھ میں سیاسی سرگرمیوں کیلئے آنا چاہتے ہیں تو خوش آمدید کہیں گے، بحیثیت وزیراعلی انہیں پروٹوکول دیا جائے گا۔

کراچی پریس کلب میں نئے عہدیداران کو مبارکباد پیش کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شرجیل میمن نے کہا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا کو سندھ میں آئین و قانون کے دائرے میں تمام سرگرمیوں کی اجازت ہوگی، پی ٹی آئی سے سنگین اختلافات اپنی جگہ لیکن کوئی مہمان بن کر آرہا ہے تو ویلکم کریں گے، ان سے ہاتھ ملانے نہیں جارہے ہمیں ان کی طرز سیاست اور طرز حکمرانی پر اعتراضات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی اولین ترجیح صحت کا شعبہ ہے، ہماری صحت کی سہولتیں دنیا کے کسی بھی ملک سے مقابلے کیلئے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی پیپلز پارٹی ہمیشہ صحافیوں کے ساتھ تعاون کرتی آئی ہے، اب بھی صحافیوں کو درکار ہر مدد فراہم کرتی ہے، ہم مستقبل میں بھی صحافیوں کی ضروریات کا خیال رکھیں گے ۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!