اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین اور روانڈا کے صدور کا دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کا...

چین اور روانڈا کے صدور کا دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کا اعلان

بیجنگ: چین کے صدر شی جن پھنگ نے  روانڈا کے صدر پال کاگامے سے ملاقات کی جو چین افریقہ تعاون فورم (ایف او سی اے سی)  2024 کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے بیجنگ میں موجود ہیں۔

دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو جامع  سٹرٹیجک شراکت داری میں تبدیل کرنے کا اعلان کیا۔

شی جن پھنگ نے کہا کہ چین روانڈا کی طرف سے آزادانہ ترقی کی راہ اختیار کرنے کی حمایت کرتا ہے اور پارٹی اور ریاستی حکمرانی کے بارے میں تجربے کے تبادلے کو گہرا کرنے کا خواہاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین سیاسی باہمی اعتماد کو بڑھانے، مشترکہ وژن کو وسعت دینے اور روانڈا کے ساتھ مشترکہ طور پر جدیدکاری کو آگے بڑھانے کے لئے تیار ہے۔

چینی صدر نے کہا کہ چین روانڈا کے ساتھ اس سربراہ اجلاس کے نتائج کو نافذ کرنے، بنیادی ڈھانچے، زراعت اور سیٹلائٹ ایپلی کیشنز جیسے شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے اور روانڈا یونیورسٹی میں کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ اور لوبان ورکشاپ کو کامیابی کے ساتھ منظم کرنے کا خواہاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین افریقہ میں امن و سلامتی برقرار رکھنے میں روانڈا کے فعال کردار کو سراہتا ہے اور روانڈا کے ساتھ امن قائم کرنے اور دیگر شعبوں میں تعاون کو گہرا کرنے کا خواہاں ہے۔

اس موقع پر روانڈا کے صدر کاگامے نے افریقہ میں امن و سلامتی کے فروغ، افریقی یکجہتی اور تعاون کو بڑھانے اور افریقہ چین دوستانہ تعاون کو گہرا کرنے میں صدر شی کے اہم قائدانہ کردار کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ روانڈا چین کے ساتھ ریاستی گورننس کے بارے میں تجربات کے تبادلے کو مضبوط بنانے، مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو فروغ دینے اور صدر شی کی طرف سے تجویز کردہ تین عالمی اقدامات کو مشترکہ طور پر نافذ کرنے کے لئے تیار ہے۔

دونوں ممالک نے تین عالمی اقدامات پر عمل درآمد کے بارے میں ایک مشترکہ بیان جاری کیا۔ سربراہ اجلاس کے دوران دونوں ممالک نے عالمی ترقیاتی اقدامات پر عمل درآمد، چین کو شہد کی برآمد، انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن اورنیوزمیڈیا سمیت مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کی متعدد دستاویزات پر دستخط کیے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!