ہفتہ, جنوری 10, 2026
تازہ ترینشنگھائی کا دوبارہ سرمایہ کاری کے لئے غیر ملکی کاروباری اداروں کی...

شنگھائی کا دوبارہ سرمایہ کاری کے لئے غیر ملکی کاروباری اداروں کی حوصلہ افزائی کے نئے اقدامات کا اعلان

شنگھائی (شِنہوا) شنگھائی نے غیر ملکی سرمایہ کار اداروں کی جانب سے مقامی سطح پر دوبارہ سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے 20 نئے اقدامات متعارف کرائے ہیں جن کا مقصد شہر کے کاروباری ماحول کو بہتر بنانا اور مزید غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنا ہے۔

یہ اقدامات میونسپل ڈیویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن، میونسپل کمیشن آف کامرس اور 9 دیگر محکموں کی جانب سے مشترکہ طور پر جاری کئے گئے ہیں۔ ان کا محور منصوبوں پر عملدرآمد کو آسان بنانا، سرمایہ کاری کے آپریشنز میں نرمی پیدا کرنا، ٹیکس مراعات کا نفاذ اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے خدمات کو بہتر بنانا ہے۔

اہم اقدامات میں دوبارہ سرمایہ کاری کے مختلف ماڈلز کی حمایت، زمین کی تقسیم کو بہتر بنانا، ٹیکنالوجی کی اپ گریڈیشن کی حوصلہ افزائی اور طبی آلات کی مقامی سطح پر منتقلی کے لئے انتظامی عمل کو ہموار کرنا شامل ہے۔

ٹیکس پالیسیاں ان اقدامات کا ایک اہم حصہ ہیں، جن میں ٹیکس کریڈٹ اور منافع کی دوبارہ سرمایہ کاری پر ودہولڈنگ ٹیکس کی عارضی معطلی جیسی ترجیحی مراعات کا تسلسل برقرار رکھا گیا ہے۔

شنگھائی کی ٹیکس اتھارٹی فعال طور پر دوبارہ سرمایہ کاری کے ممکنہ منصوبوں کی نشاندہی کرے گی اور غیر ملکی کمپنیوں کو اپنے آپریشنز بڑھانے اور نئی پالیسیوں سے مکمل فائدہ اٹھانے میں معاونت کے لئے خصوصی خدمات فراہم کرے گی۔

چین کے کھلے پن کے ایک اہم مرکز کے طور پر شنگھائی غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور اسے برقرار رکھنے کے لئے ملک کی مسلسل کوششوں کی ایک مثال ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!