جاپان کے مغربی حصے میں 6.2 شدت زلزلے کے باعث عوام خوف و ہراس کا شکار ہوگئے جبکہ بلٹ ٹرین سروس معطل کردی گئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق زلزلہ منگل کو مقامی وقت کے مطابق صبح 10بج کر 18منٹ پر صوبہ شیمانے کے مشرقی علاقے میں آیا جس کی گہرائی تقریبا 10 کلومیٹر تھی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
حکام نے احتیاطی تدابیر کے تحت مغربی جاپان میں بلٹ ٹرین سروس عارضی طور پر معطل کردی ہے جبکہ بجلی بندش کے باعث سان یو شنکانسن لائن پر اوکایاما اور ہیروشیما کے درمیان ٹرین آپریشن بھی معطل ہوگئی ہے۔




