اداکار آغا شیراز کو دل کا دورہ پڑنے پر مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا تاہم حالت خطرے سے باہر ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل تصویر میں اداکار کو ہسپتال کے بیڈ پر زیر علاج دیکھا جاسکتا ہے۔
اہل خانہ کے مطابق آغا شیراز کو دل کی تکلیف پر فوری ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں بروقت طبی امداد فراہم کی، فوری علاج کے بعد اداکار کی حالت اب بہتر ہے۔
آغا شیراز نے سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے میں بہتر ہوں، لیکن مجھے اب بھی آپ سب کی دعائوں کی ضرورت ہے۔
ڈاکٹروں نے صحت یابی کا عمل بخیر و خوبی مکمل ہونے کیلئے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے ۔




