ہفتہ, جنوری 10, 2026
تازہ ترینچین، سالِ نو کی تعطیلات کے دوران ثقافتی سیاحت نے کھپت میں...

چین، سالِ نو کی تعطیلات کے دوران ثقافتی سیاحت نے کھپت میں نئی جان ڈال دی

سالِ نو کی تعطیلات کے دوران چین بھر میں ثقافتی سیاحت نے کھپت کی سرگرمیوں کو نئی توانائی بخشی ہے۔

منفرد روایتی ثقافتی وسائل کو بھرپور انداز میں بروئے کار لا کر سیاحوں کے تجربات کو مزید خوشگوار بنایا گیا۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): گاؤ جیئے، جنرل منیجر، تیانجن یانگ لیو چِنگ قدیم قصبہ سیاحت ترقیاتی کمپنی لمیٹڈ

"سالِ نو کی تعطیلات کے دوران یانگ لیو چِنگ قدیم قصبے میں تہوارکے ماحول کو مزید خوشگوار بنانے کے لئے ہم نے مقامی ثقافتی عناصر متعارف کرائے ہیں جن میں روایتی کاغذی کٹ ورک، ’فو‘ یعنی خوش بختی کے حروف اور گھوڑے کے سال سے منسوب لالٹینیں شامل ہیں تاکہ یہ تہواری فضا موسمِ بہار کے تہوار تک برقرار رہے۔”

ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): ژو وین جیا، سیاح

"یہاں آ کر بہت اچھا محسوس ہو رہا ہے۔ لوگوں کی بڑی تعداد یہاں پر جمع ہے اور چھٹیوں کا ماحول واقعی شاندار ہے۔”

ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): ہوانگ جِنگ نان، سیاح

"موسمِ بہار کے تہوار کے قریب آتے ہی میرا دل چاہتا ہے کہ میں لکڑی پر بنی کچھ چینی نیو ایئر پینٹنگز گھر لے جاؤں تاکہ یہ غیر محسوس ثقافتی ورثہ میری روزمرہ زندگی کا حصہ بن جائے۔”

ساؤنڈ بائٹ 4 (چینی): چائی روئی یونگ، اسٹاف ممبر، کائفنگ میوزیم

"چھٹیوں کے دوران ہم غیر محسوس ثقافتی ورثے کو متعارف کرانے اور فروغ دینے کے لئے تعاملی نمائشیں منعقد کر رہے ہیں تاکہ لوگوں کو اس کی کشش محسوس کرنے اور ثقافتی ورثے کو اپنی روزمرہ زندگی میں شامل کرنے کے مواقع فراہم کئے جا سکیں۔”

ساؤنڈ بائٹ 5 (چینی): تان روئی مِن، صوبہ گوئی ژو سے تعلق رکھنے والی سیاح

"سالِ نو کی تعطیلات کے دوران ہم نے لوک ’دوئے‘ رقص اور ’گراس ڈریگن‘ رقص دیکھ۔ اس کے ساتھ ساتھ ہم نے چینی روایتی ساز پیپا کی دھنیں بھی سنیں۔ ہم نے بے حد لطف اٹھایا اور اپنی نسلی ثقافت کی رنگا رنگی اور تنوع کو حقیقی معنوں میں محسوس کیا۔”

کائفنگ، تیانجن اور گوئیلن، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

سالِ نو کی تعطیلات کے دوران چین میں ثقافتی سیاحت عروج پر رہی

ثقافتی سرگرمیوں نے تعطیلات کے دوران کھپت کو نئی جان دی

مختلف شہروں میں روایتی تہواروں کا بھرپور طریقے سے انعقاد ہوا

قدیم ثقافتی ورثے کو جدید انداز میں سیاحوں کے لئے پیش کیا گیا

سیاحوں نے لوک رقص اور ثقافتی مظاہروں سے بھرپور لطف اٹھایا

غیر محسوس ثقافتی ورثہ آہستہ آہستہ عوامی زندگی کا حصہ بن رہا ہے

عجائب گھروں اور ثقافتی مقامات پر تعطیلات کے دوران رش دیکھا گیا

مقامی ثقافت نے سیاحوں کو منفرد اور یادگار تجربات فراہم کئے

سالِ نو پر ثقافت اور معیشت کا خوبصورت امتزاج نظر آیا

 ثقافتی سیاحت نے سالِ نو کی تعطیلات کو مزید یادگار بنا دیا

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!