ہوانا (شِنہوا) کیوبا کے صدر میگوئل دیاز-کانیل نے وینزویلا پر امریکی فوجی حملے کے دوران 32 کیوبن شہریوں کی ہلاکت پر 2 روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔
دیاز-کانیل نے کہا یہ 32 افراد وینزویلا کے حکام کی درخواست پر وہاں تعینات تھے اور کیوبا کی انقلابی مسلح افواج اور وزارت داخلہ کی جانب سے مشن انجام دے رہے تھے۔
دیاز-کانیل نے کہا کہ یہ افراد حملے کے خلاف مزاحمت کرتے ہوئے ہلاک ہوئے جن میں سے کچھ براہ راست لڑائی میں مارے گئے جبکہ دیگر بمباری کے نتیجے میں جان سے گئے۔ دیاز-کانیل نے کہا کہ ان کی بہادری کیوبا کے عوام کے اتحاد اور بین الاقوامی یکجہتی کے لئے کیوبا کے عزم کی عکاس ہے۔
کیوبا کے صدر نے صدارتی فرمان جاری کرتے ہوئے پیر اور منگل کو 2 روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا۔ اس دوران سرکاری عمارتوں اور فوجی اداروں پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا اور تمام عوامی تقاریب اور جشن کی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔




