پیر, جولائی 28, 2025
انٹرنیشنلغزہ جیسا انسانی المیہ مغربی کنارے میں دہرانے کی اجازت نہیں دی...

غزہ جیسا انسانی المیہ مغربی کنارے میں دہرانے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے،چین

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب گینگ شوانگ نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو غزہ  جیسے  انسانی المیے کو مغربی کنارے میں دہرانے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال بشمول فلسطین کے مسئلے پر بریفنگ کے موقع پر گینگ نے کہا کہ بارہا بین الاقوامی کوششوں اور جنگ بندی اور غزہ میں ہر قسم کی  جارحیت کے خاتمے کے مطالبے کے باوجود کشیدگی میں کمی  کے کوئی آثار نظر نہیں آرہے ہیں۔

انہوں نے  اگلے ہفتے غزہ تنازعےکو 11 واں مہینہ مکمل  ہونے کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کی صورتحال کے علاوہ ہم مغربی کنارے میں بھی کشیدگی میں مسلسل اضافہ دیکھ رہے ہیں ۔

چینی مندوب نے فریقین خاص طور پر اسرائیل پر زور دیا کہ وہ  سکون اور تحمل کا مظاہرہ کرے اور قابض طاقت کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے آبادکاروں کی سرگرمیوں کو روکے، مغربی کنارے میں حملوں کو روکے اور یروشلم میں مقدس مقامات کی تاریخی  حیثیت کا احترام کرے۔

انہوں نے کہا کہ  یہ جنگ ایک طویل عرصے سے جاری ہے۔ جنگ بندی کے مذاکرات طویل عرصے سے تاخیر کا شکار ہیں اورآبادی کے مصائب طویل عرصے سے جاری ہیں،اب وقت آ گیا ہے کہ ان سب کو ختم کر دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں پر عمل درآمد، بغیر کسی تاخیر کے جنگ کی آگ بجھانے اور انسانی تباہی کو کم کرنے کے لئے مزید اقدامات کرنے میں سلامتی کونسل کی حمایت کرتے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!