اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین نے مقامی کاروباری اداروں کے بیرون ملک جملہ حقوق تحفظ کو...

چین نے مقامی کاروباری اداروں کے بیرون ملک جملہ حقوق تحفظ کو فروغ دینے کی کوششیں تیز کردیں

بیجنگ: چین نے بیرون ملک حقوق دانش (آئی پی) تنازعات کو حل کرنے میں مقامی کاروباری اداروں کی مدد کے لئے متعدد اقدامات کیے ہیں۔

چین کی قومی حقوق دانش انتظامیہ (سی این آئی پی اے) کی ایک سینئر عہدیدار سونگ بیبی نے بتایا کہ بین الاقوامی آئی پی تنازعات کو  حل کرنے کے لئے ملک بھر میں 71 ذیلی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔اسکے علاوہ چین نے پانچ ممالک میں برانچ مراکز قائم کیے ہیں جس کا مقصد بیرون ملک اپنے آئی پی حقوق کے تحفظ میں چینی کاروباری اداروں کی رہنمائی کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  اس کے علاوہ سی این آئی پی اے نے تربیت اور ماہرین کی رہنمائی پر بھی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ سونگ نے خاص طور پر سرحد پار ای کامرس جیسی صنعتوں کے لئے نگرانی کے طریقہ کار پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ سی این آئی پی اے نے  نگرانی  رپورٹس اور بروقت یاد دہانی خطوط جاری کیے ہیں تاکہ کاروباری اداروں کو متعلقہ خطرات سے آگاہ رہنے میں مدد مل سکے۔ اس نے بڑے ممالک میں آئی پی تحفظ پر جامع رہنما خطوط پیش کرنے کے لئے ایک معلوماتی سروس پلیٹ فارم بھی قائم کیا ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ عالمی تجارت میں بڑھتی ہوئی شمولیت کے ساتھ   چینی کاروباری اداروں کو بیرون ملک آئی پی تنازعات میں اضافے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مہارت، ردعمل کی صلاحیت اور معلومات کی کمی ان میں سے کچھ کو بین الاقوامی سطح پر پھیلنے سے روکنے میں  ایک بڑی رکاوٹ بن گئی ہے ۔ سونگ نے مزید کہا کہ چین بیرون ملک اپنے حقوق دانش کے تحفظ میں چینی کاروباری اداروں کی حمایت میں اضافہ جاری رکھے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!