دنیا کے امیر ترین شخص اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے مالک ایلون مسک نے وینزویلا میں عوام کو مفت انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں ایلون مسک نے لکھا کہ وینزویلا میں 3فروری سے مفت انٹرنیٹ سروس فراہم کی جائیگی۔
ایلون مسک نے سٹار لنک کی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وینزویلا میں مسلسل رابطے کو یقینی بنانے کیلئے مفت انٹرنیٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔




