اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینسی پی سی کے سینئرعہدیدار کی گیمبیا کے صدرسے ملاقات

سی پی سی کے سینئرعہدیدار کی گیمبیا کے صدرسے ملاقات

بیجنگ: کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ  (سی پی سی) کے سینئر عہدیدار کائی چھی نے گیمبیا کے صدر آداما بیرو سے ملاقات کی، جو چین-افریقہ تعاون فورم ( ایف او سی اے سی) کے سربراہی اجلاس 2024 میں شرکت کے لیے بیجنگ میں ہیں۔

سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیکرٹریٹ کے رکن کائی چھی نے اس موقع پر کہا کہ ایف او سی اے سی سربراہی اجلاس کی افتتاحی تقریب میں چینی صدر نےجدیدیت کے لیے 10 شراکتی اقدامات کے ساتھ چین افریقہ تعلقات کی مجموعی خصوصیات کو نئے دور کے ہم نصیب مستقبل کے ساتھ چین-افریقہ کمیونٹی تک توسیع دینے کا اعلان کیا جس کا فورم کے شرکا کی جانب سے پرتپاک خیرمقدم کیا گیا۔

کائی نے کہا کہ سربراہی اجلاس کے فیصلوں پر عمل درآمد اس وقت چین-افریقہ تعاون کی اولین ترجیح ہے اور مستقبل قریب کے لیے چین گیمبیا کے ساتھ مل کر سربراہی اجلاس میں سامنے آنے والے نئے اقدامات پر عمل درآمد اور چین-گیمبیا تعلقات کونئی بلندیوں پر لے جانے کا خواہاں ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!