ہفتہ, جنوری 10, 2026
پاکستانپنجاب، امراض قلب کیلئے انٹرا ویسکولر سرجری شروع کرنے کا فیصلہ

پنجاب، امراض قلب کیلئے انٹرا ویسکولر سرجری شروع کرنے کا فیصلہ

حکومت پنجاب نے امراض قلب کے علاج کیلئے انٹرا ویسکولر سرجری کی جدید ترین تکنیک متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

ہفتے کو وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے اوکلاہوما ہارٹ ہسپتال کے چیئرمین ڈاکٹر نعیم طاہرخیلی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی، جس میں امریکی ڈاکٹرز کے ذریعے مقامی ڈاکٹروں کو ٹریننگ دینے پر اتفاق ہوا۔

وزیراعلی کو بتایا گیا کہ انٹراویسکولر سرجری روایتی اوپن سرجری کا محفوظ اور جدید متبادل ہے۔

وزیراعلی نے جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی اور نواز شریف میڈیکل سٹی میں جدید طریقہ علاج متعارف کرانے اور جدید طبی آلات کی خریداری کی ہدایت کی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!