ہفتہ, جنوری 10, 2026
انٹرنیشنلبے بس و بے گھر لاکھوں فلسطینیوں کی خدمت کی اجازت دی...

بے بس و بے گھر لاکھوں فلسطینیوں کی خدمت کی اجازت دی جائے، عالمی تنظیم

انسانی ہمدردی کی بنیاد پر طبی خدمات فراہم کرنیوالی بین الاقوامی طبی تنظیم ڈاکٹرز ود آٹ بارڈرز نے اسرائیل سے اپیل کی ہے کہ اسے 2026 کے دوران غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے کے بے بس اور بے گھر ہونیوالے لاکھوں فلسطینیوں کی خدمت کی اجازت دی جائے، اسرائیلی حکام سے مطالبہ کرتے ہیں وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ایم ایس ایف اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں کو کام کرنے کی اجازت دے جو اسرائیل میں بھی رجسٹرڈ ہیں۔

یاد رہے اسرائیلی انتظامیہ یکم جنوری سے ہی غزہ میں ایم ایس ایف سمیت 37 دیگر انسانی امداد کے گروپوں پر پابندی لگانے کا اعلان کر رکھا ہے، ایم ایس ایف نے اسرائیلی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ اسے کام کرنے سے نہ روکا جائے، تاہم اسرائیل کا اصرار ہے کہ یہ ادارے فلسطینیوں کا ڈیٹا فراہم کرکے بالواسطہ انداز میں اسرائیل کیلئے مخبری کا کام کریں بصورت دیگر یہ 2026 کے دوران فلسطینی عوام کو یکم مارچ سے علاج معالجے کی خدمات فراہم نہیں سکیں گی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!