اسٹینڈ اپ 1 (انگریزی): یاؤ وُو، نمائندہ شِنہوا
"اگر آپ چین کے سفر کا منصوبہ بنا رہے ہیں تو آپ کون سی یادگاری اشیا خریدیں گے؟ ریشم، چائے یا چینی مٹی کے برتن؟ یہ سب روایتی اور بالکل محفوظ انتخاب ہیں۔ لیکن اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ اس وقت چین میں کیا رجحان ہے تو آپ کو ایک بالکل نئی "شاپنگ گائیڈ” کی ضرورت ہوگی۔
یہاں کے نوجوان اس بات میں بڑی تبدیلی لا رہے ہیں کہ ہم نے کیا خریدنا ہے اور کیسے خریدنا ہے۔ وہ اب صرف چیزیں ہی نہیں خرید رہے بلکہ وہ جذبات، رفاقت اور ثقافت میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔ اسی لئے آج ہم پرانی گائیڈ بُک کو ایک طرف رکھتے ہیں۔ میں آپ کو چین کی کچھ "نئی خصوصیات” سے متعارف کراتی ہوں۔”
چین طویل عرصے سے کھلونے بنانے اور برآمد کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک رہا ہے۔
حالیہ برسوں میں لابوبو جیسے نئی قسم کے کلیکٹیبل ڈیزائنر کھلونے اس صنعت کی نئی تعریف پیش کر رہے ہیں۔
اندازہ ہے کہ چین کی مقبول ڈیزائنر کھلونوں کی منڈی کا حجم سال 2026 تک 110.1 ارب یوآن (تقریباً 15.6 ارب امریکی ڈالر) تک پہنچ جائے گا۔
اسٹینڈ اپ 2 (انگریزی): یاؤ وُو، نمائندہ شِنہوا
” یہ محض کھلونے نہیں ہیں۔ ہر ایک کی اپنی منفرد شخصیت اور پس منظر ہے۔ مثال کے طور پر لابوبو شرارتی ہے، ڈیمو شرمیلا جبکہ اسکل پانڈا پُراسرار ہے۔ نوجوان ان "ننھے دوستوں” کو خرید رہے ہیں جن سے وہ جذباتی وابستگی محسوس کرتے ہیں۔”
ساؤنڈ بائٹ (انگریزی): جوائے، سیاح، تھائی لینڈ
"میرے لئے اور بچوں کے لئے یہ بہت پیاری ہے اور ان کے کمروں کی سجاوٹ کے لئے بھی بہترین ہے۔ مجھے خود نیوٹا بہت پسند ہے۔ میرے پاس اس کے تمام سیزنز ہیں۔ اس کا چہرہ اور کردار مجھے اپنے بچپن کی یاد دلاتا ہے۔”
ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): شین جِنگ، صارف
"سچ کہوں تو میری بیٹی کا کمرہ ان کھلونوں سے بھرا ہوا ہے۔ میں کسی حد تک اُس کے جوش و خروش میں بہہ گئی ہوں۔ یہ ہماری معمول کی زندگی میں خوشی کے رنگ بھر دیتے ہیں۔”
ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): دان دان، صارف
"مجھے یہ واقعی بہت پیارا لگتا ہے۔ بس اسے رکھنا اور دیکھنا ہی آپ کے موڈ کو اچھا کر دیتا ہے۔ اس روزمرہ زندگی کے دباؤ کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے اور یہ مجھے جذباتی سکون فراہم کرتا ہے۔”
اب آئیے اس میں ایک چھوٹی سی رسم کا حصہ بھی شامل کرتے ہیں۔ ایک بلائنڈ باکس کھولیں۔ اس عمل سے خریداری نہ صرف ایک دلچسپ حیرت میں بدل جاتی ہے بلکہ سماجی میل جول کا بہترین ذریعہ بھی بنتی ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 4 (انگریزی): جوائے، سیاح، تھائی لینڈ
” تمام بچے بلائنڈ باکسز چن کر کھولنا پسند کرتے ہیں اور یہ لمحے خوشیوں سے بھرے ہوتے ہیں۔”
ساؤنڈ بائٹ 5 (چینی): دان دان، صارف
"ہر بار جب میں بلائنڈ باکس کھولتی ہوں تو مجھے بے چینی اور تجسس ہوتا ہے۔ پھر جیسے ہی میں اسے کھولتی ہوں چاہے وہ چیز میری خواہش کے مطابق ہو یا خواہش کے برعکس ہو، مجھے پھر بھی گہرا اطمینان محسوس ہوتا ہے۔”
اسٹینڈ اپ 3 (انگریزی): یاؤ وُو، نمائندہ شِنہوا
"چین میں جیسے جیسے پالتو جانور رکھنے والوں کی تعداد بڑھ رہی ہے پالتو جانوروں کی دیکھ بھال کا شعبہ بھی تیزی سے ترقی کر گیاہے۔”
سال 2024 میں ملک کے شہری علاقوں میں کتوں اور بلیوں کی منڈی کی مالیت 300 ارب یوآن (تقریباً 42 ارب امریکی ڈالر) سے تجاوز کر گئی تھی جو گزشتہ برس کے مقابلے میں ساڑھے 7 فیصد زیادہ ہے، یہ اعداد و شمار پیٹ ڈیٹا کی ایک صارف رپورٹ میں سامنے آئے ہیں۔ پالتو جانوروں کی کیمروں، سینسرز اور اے آئی آٹومیشن سے تیار کردہ سمارٹ مصنوعات اب خاصی مقبول ہو چکی ہیں۔
ساؤنڈ بائٹ 6 (چینی): وانگ زی، منیجر، پالتو مصنوعات اسٹور
"یہ سمارٹ لیٹر باکس صرف خودکار صفائی اور فضلے کی پیکنگ کی خصوصیات تک محدود نہیں ہے۔ انہیں جدید ترین اے آئی ٹیکنالوجیز اور الگورتھمز سے چلایا جاتا ہے۔یہ لیٹر باکس ایسے گھروں میں جہاں کئی بلیاں ہیں یہ معلوم کر سکتا ہے کہ کون سی بلی نے لیٹر باکس استعمال نہیں کیا۔ یہ ہر بلی کے ٹوائلٹ کے معمولات کا تجزیہ بھی کر سکتا ہے۔”
ساؤنڈ بائٹ 7 (چینی): وانگ تیان تیان، پالتو جانوروں کامالک
"وقت کے ساتھ ساتھ پالتو جانور خاندان کے رکن زیادہ لگنے لگتے ہیں۔ جب میں کاروباری سفر پر ہوتا ہوں، یہ سمارٹ آلات مجھے زیادہ تحفظ اور اطمینان کا احساس دلاتے ہیں۔ واقعی یہ مجھے ذہنی سکون دیتے ہیں۔”
اسٹینڈ اپ 4 (انگریزی): یاؤ وُو، نمائندہ شِنہوا
"حالیہ برسوں میں مقامی چینی خوشبوؤں کے برانڈز اپنی منفرد مشرقی جمالیات اور اعلیٰ معیار کے باعث لوگوں کے دل جیت رہے ہیں۔
ان کی خوشبوئیں مقامی ذوق کے مطابق تیار کی جاتی ہیں اور بہت سے برانڈز میں روایتی ثقافتی عناصر شامل کئے جا رہے ہیں۔”
ساؤنڈ بائٹ 8 (چینی): لِن پینگ یو، پرفیوم اسٹور منیجر
"جہاں تک خوشبو کے مواد کا تعلق ہے ہم عام چینی پودوں کو وسیع پیمانے پر شامل کرتے ہیں۔ اگر بیرونی ڈیزائن کی بات کی جائے تو ہم روایتی چینی تعمیراتی تکنیک ‘سن ماؤ’ (مورٹس اور ٹینن جوائنٹ طریقہ کار) سے رہنمائی لیتے ہیں۔ رواں برس ہم نے ایک نیا ڈیزائن بھی متعارف کروایا ہے جس میں ایک بُنی ہوئی رسّی شامل ہے۔ ہمارا برانڈ چینی ثقافت سے متاثر اور اسے چینی خوشبوؤں کے ذریعے پیش کرنے کے لئے پرعزم ہے۔”
ساؤنڈ بائٹ 9 (چینی): محترمہ ہو، صارف
"میں پہلے غیر ملکی پرفیوم پسند کیا کرتی تھی لیکن اب ان برانڈز کو ترجیح دیتی ہوں جو ہمیں ہماری اپنی کہانیاں سناتے اور چینی ثقافت کو اپنے انداز میں پیش کرتے ہیں۔”
اسٹینڈ اپ 5 (انگریزی): یاؤ وُو، نمائندہ شِنہوا
"تو اگر آپ چین کا سفر کر رہے ہیں تو کیوں نہ یہ ‘نئی خصوصیات’ ساتھ لے کر جائیں؟
جذبات سے جُڑے جدید کلیکٹیبل کھلونے، انسانی احساسات سے بھرپور اسمارٹ پالتو مصنوعات، اور ثقافتی اعتماد کی عکاسی کرتی چینی خوشبوئیں۔
یہی آج کی چینی منڈی کی اصل تصویر ہے۔ چین کی یہ منڈی متحرک اور جدید ہونے کے ساتھ ساتھ لوگوں کی وسیع ضروریات سے بھی ہم آہنگ ہے۔”
بیجنگ سے شنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسٹ آن سکرین:
سال 2025 میں چین میں صارفین کے رجحانات میں نمایاں تبدیلی آئی ہے
نوجوان جذبات، رفاقت اور ثقافت میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں
ڈیزائنر کلیکٹیبل کھلونے جذباتی وابستگی پیدا کرتے ہیں
بلائنڈ باکس خریداری کو دلچسپ اور حیرت انگیز تجربہ بناتا ہے
پالتو جانوروں کی نگہداشت تیزی سے ترقی کرنے والا شعبہ بن گئی
سمارٹ پالتو مصنوعات ذہنی سکون اور حفاظت کا احساس دلاتی ہیں
مقامی چینی پرفیوم برانڈز منفرد خوشبو اور ثقافتی خوبصورتی کے عکاس ہیں
نئے ڈیزائن میں روایتی مورٹس اور ٹینن جوائنٹ تکنیک استعمال کی گئی
بُنی ہوئی رسی خوشبو کے پیکیج میں روایتی عنصر کو شامل کرتی ہے
آج کی چینی منڈی متحرک، جدید اور صارف کی ضروریات سے ہم آہنگ ہے




