بیجنگ: چین کے مرکزی بینک پیپلز بینک آف چائنہ( پی بی او سی) نے بینک آف ماریشس کے ساتھ دو طرفہ کرنسی کے تبادلے کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
پی بی او سی نے بدھ کو اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا کہ معاہدے کی کل مالیت 2 ارب یوآن (تقریباً28کروڑ11لاکھ ڈالر) یا13ارب موریشین روپے ہے۔
بیان کے مطابق یہ معاہدہ تین سال کے لیےقابل عمل ہے جس کی باہمی رضامندی سے تجدید کی جا سکتی ہے۔
بیان کے مطابق کرنسی تبادلے کے معاہدے سے چین اور ماریشس کے درمیان مالی تعاون مضبوط ہوگا دونوں کرنسیوں کے استعمال میں اضافہ اور دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔
