اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین اور ناروے عملی تعاون کو وسیع کریں گے:چینی ترجمان

چین اور ناروے عملی تعاون کو وسیع کریں گے:چینی ترجمان

بیجنگ: چین نے کہا ہے کہ وہ ناروے کے ساتھ تعلقات کو پائیدار، صحت مند اور مستحکم ترقی دینے کے لیے مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔ ناروے کے وزیراعظم  یوناس جارستورہ وزیر اعظم لی چھیانگ کی دعوت پر 9 سے 11 ستمبر تک چین کا سرکاری دورہ  کرنے والے ہیں۔

وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤننگ نے بدھ کو روزانہ کی پریس بریفنگ میں بتایا کہ یوناس جارستورہ اپنے دورے کے دوران صدر شی جن پھنگ سے ملاقات اور وزیراعظم لی چھیانگ اور نیشنل پیپلز کانگریس کی سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین ژاؤ لیجی سے مذاکرات کریں گے جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ترجمان نے کہا کہ  ناروے عوامی جمہوریہ چین کو تسلیم کرنے والے پہلے مغربی ممالک میں سے ایک ہے اور رواں سال چین اور ناروے کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 70ویں سالگرہ ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!