اتوار, جنوری 11, 2026
پاکستانترقی و خوشحالی کے حکومتی دعوئوں سے عام آدمی خوش نہیں، بلاول

ترقی و خوشحالی کے حکومتی دعوئوں سے عام آدمی خوش نہیں، بلاول

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت ترقی کے دعوے تو کر رہی ہے مگر عام آدمی ترقی اور معاشی صورتحال سے خوش نہیں، وہ تعلیم اور علاج کے اخراجات برداشت نہیں کر پا رہا۔

لاڑکانہ چلڈرن سپتال میں آئی سی یو کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں صحت کی اہم سہولیات فراہم کی ہیں کسی اور صوبہ میں ایسی سہولیات نہیں ہیں، انتہائی حساس نگہداشت عالمی سطح کی ایک مہنگی سہولت ہے جو لاڑکانہ میں شروع کر رہے ہیں، چائلڈ لائف فانڈیشن کیساتھ ملکر سندھ بھر میں بچوں کے صحت کی سہولیات دے رہے ہیں، بچوں کی سب سے کم شرح اموات سندھ میں ہیں، ہمیں یہی سہولیات لوگوں تک پہنچانی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایک معاشی بحران ہے عام آدمی کا تنخواہ پر گزارا نہیں، پیپلز پارٹی معاشی بوجھ کم کرنیوالی پالیسیز لانا چاہ رہی ہے، شہید بینظیر بھٹو کے منشور پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!