پیر, جولائی 28, 2025
انٹرنیشنلاٹلی کے کاربن پکڑنے اور ذخیرہ کرنے کے پہلے منصوبے کا آغاز

اٹلی کے کاربن پکڑنے اور ذخیرہ کرنے کے پہلے منصوبے کا آغاز

روم: اطالوی توانائی کمپنی اِنی اور انرجی انفراسٹرکچر کمپنی سنام نے کاربن کو پکڑنے اور ذخیرہ کرنے کا منصوبہ شروع کردیا ہے جو ملک کا اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے۔

جنوری 2023 میں اپنے مشترکہ منصوبے کا اعلان کرنے والی کمپنیوں کا کہنا تھا کہ انہوں نے اطالوی شہر ریوینا کے ساحل کے قریب بحیرہ ایڈریاٹک میں ایک کم ہوتی ہوئی گیس فیلڈ میں کاربن ڈائی آکسائیڈ داخل کرنے کا عمل شروع کیا ہے۔

اٹلی کاربن کو پکڑنے اور ذخیرہ کرنے کا منصوبہ شروع کرنے میں یورپی یونین کے کچھ ممالک سے پیچھے رہ گیا تھا۔

اپنے بیان میں اِنی نے کہا کہ یہ دنیا کا معروف سی سی ایس منصوبہ بن جائے گا اور 2030 تک کم از کم 5 کروڑ ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ ذخیرہ کرنے کی صلاحیت تیار کرنے کے یورپی یونین کے مقرر کردہ ہدف تک پہنچنے میں اپنا کردار ادا کرے گا۔

ابتدائی مرحلے میں دونوں کمپنیاں تبدیل شدہ گیس لائنوں کے ذریعے فیلڈ میں تقریبا 25 ہزار میٹرک ٹن عام گرین ہاؤس گیس داخل کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ زیادہ تر کاربن ڈائی آکسائیڈ ریوینا میں انی کمپنی کے قدرتی گیس ٹریٹمنٹ پلانٹ میں پیدا ہوگی توقع ہے کہ 2030 تک یہ منصوبہ سالانہ 40 لاکھ ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرنے کے قابل ہو جائے گا۔

یہ منصوبہ قابل تجدید توانائی سے چلے گا جس کا مطلب ہے کہ کاربن ڈائی آکسائیڈ کی نقل و حمل سے کوئی نیا اخراج نہیں ہوگا۔

کمپنیوں نے ایک بیان میں کہا کہ یہ منصوبہ پہلے ہی ریوینا پلانٹ میں پیدا شدہ کاربن ڈائی آکسائیڈ کا 90 فیصد سے زیادہ کو ختم کررہا ہے۔

کاربن پکڑنے اور ذخیرہ کرنے کی ٹیکنالوجیز صنعتوں میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج کو پکڑنے اور انہیں زیر زمین ذخیرہ کرنے کے لئے ڈیزائن کی گئی ہے تاکہ انہیں فضا میں داخل ہونے اور عالمی حدت (گلوبل وارمنگ) کا حصہ بننے سے روکا جاسکے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!