اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ تریندہشتگردی کیخلاف جنگ،وفاقی حکومت کا علماء سے جلد مشاورتی قومی مہم شروع...

دہشتگردی کیخلاف جنگ،وفاقی حکومت کا علماء سے جلد مشاورتی قومی مہم شروع کرنے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ پاکستان کی بقا جنگ ہے، ناسور کے خاتمے کیلئے علماء کو پھر عظیم کردار کرنا ہوگا،دشمن انتشار پیدا کر کے قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں علماء سے مشاورتی قومی مہم کا آغاز جلد کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے ملاقات کی جس میں قیام امن،دہشت گردی وفرقہ واریت کے خاتمے کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا،دونوں رہنماؤں نے مذہبی ہم آہنگی، رواداری اور بین المسالک اتحاد کو فروغ دینے پر بھی گفتگو کی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے مولانا عبدالخبیر آزاد کی مذہبی ہم آہنگی، اتحاد و وحدت بارے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی دین و مذہب نہیں، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں علماء کرام نے پہلے بھی قوم کی رہنمائی کی اور اب بھی اس کی اشد ضرورت ہے تاکہ موثر بیانیہ بناکر تمام مسالک کے علماء کرام سے مشاورت کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ علماء کرام سے مشاورت کی قومی مہم کا آغاز جلد کیا جائے گا، دہشتگردی کیخلاف جنگ پاکستان کی بقا جنگ ہے، ناسور کے خاتمے کیلئے علماء کرام کو ایک بار پھراپنا عظیم کردار کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ علماء نے ہمیشہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے، دشمن بدامنی پھیلا کر انتشار پیدا کر کے قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے، ہم سب ملکر دشمن کے ناپاک ایجنڈے کو ناکام بنائیں گے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مولانا عبدالخبیرآزاد نے کہا کہ پیغام پاکستان وہ عظیم بیانیہ ہے جس نے دہشت گردی، انتہاء پسندی اور فرقہ واریت کو حرام قرار دیا ہے، موجودہ حالات میں بین المسالک و بین المذاہب ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کیلئے حکومت سمیت سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں قیام امن کیلئے وزیر داخلہ محسن نقوی کی کوششیں اور خدمات لائق تحسین ہیں، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم بہادر مسلح افواج اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!