شی ننگ: چین کے صوبے چھنگ ہائی میں ایک گھر پر مٹی کا تودا گرنے سے 3 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ ایک شخص زخمی ہوا۔
کاونٹی کے ہنگامی انتظامی بیورو نے کہا ہے کہ من ہی ہوئی اینڈ تو خودمختار کاونٹی میں موسلادھار بارش کی وجہ سے مٹی کا تودا مقامی وقت کے مطابق علی الصبح 4 بجے گرا۔ زخمی شخص کو علاج کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
جائے حادثہ پر ملبہ ہٹانے اور امدادی کام جاری ہیں۔
