منگل, جنوری 13, 2026
پاکستانمذاکرات کی بات کرنیوالوں کا عمران خان سے تعلق نہ انہیں بانی...

مذاکرات کی بات کرنیوالوں کا عمران خان سے تعلق نہ انہیں بانی کا قریبی ساتھی کہا جائے، علیمہ خان

بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے واضح کیا ہے کہ مذاکرات کی بات کرنیوالوں کا عمران خان سے تعلق ہے نہ انہیں بانی کا قریبی ساتھی کہا جائے۔

نجی ٹی وی کے مطابق اے ٹی سی راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کی 2 روزہ کانفرنس کے اعلامئے سے لاعلم ہوں، اس بارے کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اور بشری بی بی کیخلاف توشہ خانہ کیس بے بنیاد اور بوگس ہے، بانی نے حال ہی میں ایک پیغام میں کہا ہے کہ وہ قوم کیلئے ہر قربانی دینے اور حتی کہ شہادت قبول کرنے کیلئے بھی تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے گزشتہ برس 22 نومبر کو پر امن احتجاج کی کال دی تھی، مجھ پر یہ الزام لگایا جا رہا ہے کہ میں نے بانی چیئرمین کا پیغام عوام تک پہنچایا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!