پیر, دسمبر 22, 2025
تازہ ترینجاپان میں کاشیوازاکی-کاریوا نیوکلئیر پلانٹ کئی سال بعد دوبارہ شروع کرنے کی...

جاپان میں کاشیوازاکی-کاریوا نیوکلئیر پلانٹ کئی سال بعد دوبارہ شروع کرنے کی منظوری

ٹوکیو(شِنہوا)جاپان کے نیگاتا پریفیکچر نے  کاشیوازاکی-کاریوا نیوکلئیر پاور پلانٹ کو دوبارہ شروع کرنے کی منظوری دے دی، یہ منظوری فوکوشیما کے حادثے کے ایک دہائی سے زیادہ عرصے کے بعد دی گئی ہے۔

پریفیکچرل اسمبلی نے نیگاتا کے گورنر ہیدے یو ہانازومی کے فیصلے کی حمایت کی، جنہوں نے پچھلے ماہ اسے دوبارہ شروع کرنے کی منظوری دی تھی، جس سے ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی (ٹیپکو) کے کاشیوازاکی-کاریوا پلانٹ دوبارہ شروع کرنے کی راہ ہموار ہوئی، یہ دنیا کا سب سے بڑا نیوکلئیر پاور پلانٹ ہے۔

 مقامی میڈیا کے مطابق اسی روز تقریباً 300 مظاہرین اسمبلی کے باہر جمع ہوئے اور بینرز اٹھا کر نعرے لگائے، جن پر "نو نیوکس” اور "ہم کاشیوازاکی-کاریوا کے دوبارہ شروع ہونے کے خلاف ہیں” کے نعرے درج تھے۔

ٹوکیو کے شمال مغرب میں تقریباً 220 کلومیٹر دور واقع کاشیوازاکی-کاریوا پلانٹ ان 54 ری ایکٹرز میں شامل تھا جو مارچ 2011 میں فوکوشیما دائیچی پلانٹ کو ری ایکٹر کے اندر موجود  ایٹمی ایندھن کے زیادہ حرارت کی وجہ سے پگھلنے کے بعد بند کیا گیا تھا۔ یہ حادثہ  ٹیپکو کے فوکوشیما پلانٹ پر آنے والے سونامی کے باعث پیش آیا تھا۔

پبلک براڈکاسٹر این ایچ کے  کے مطابق مقامی رضامندی کے بعد 7 یونٹوں کے اس کمپلیکس کا ری ایکٹر نمبر 6 تقریباً 20 جنوری کے آس پاس دوبارہ چلنے کی توقع ہے جو 2011 کے جوہری حادثے کے بعد ٹیپکو کے پہلے جوہری ری ایکٹر کے طور پر دوبارہ شروع ہوگا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!