بیجنگ(شِنہوا) چینی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ چین منگل سے یورپی یونین (ای یو) سے درآمد کی جانے والی مخصوص ڈیری مصنوعات پر عارضی اینٹی سبسڈی اقدامات کا نفاذ کرے گا۔
یہ اقدامات عارضی تلافی محصول جمع کرنے کی شکل میں ہوں گے۔
وزار ت نے کہا کہ ابتدائی شواہد ظاہر کرتے ہیں کہ یورپی یونین سے درآمد کی جانے والی ڈیری مصنوعات کو سبسڈی دی جا رہی ہے، چین کی مقامی ڈیری صنعت کو نمایاں نقصان پہنچا ہے اور سبسڈی اور نقصان کے درمیان سبب اور نتیجے کا تعلق موجود ہے۔
یہ تحقیقات 21 اگست 2024 کو ڈیری ایسوسی ایشن آف چائنہ اور چائنہ ڈیری صنعتی ایسوسی ایشن کی درخواست پر شروع کی گئی تھی۔
وزارت نے کہا ہے کہ یہ تحقیقات چین کے قوانین اور قواعد و ضوابط اور ڈبلیو ٹی او کے قواعد وضوابط کے تحت کی گئی ہیں۔




