ماسکو(شِنہوا)روس کے دارالحکومت ماسکو میں کار بم دھماکے میں روسی لیفٹیننٹ جنرل فانیل سروروف ہلاک ہو گئے۔
روسی تحقیقاتی کمیٹی کے مطابق پیر کی صبح ماسکو کے جنوبی علاقے میں یاسین وایا سٹریٹ پر ایک گاڑی کے نیچے نصب دھماکہ خیز مواد پھٹا۔ روسی مسلح افواج کے جنرل سٹاف کے آپریشنل ٹریننگ ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ سروروف زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اس قتل کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور حکام مبینہ طور پر یوکرینی خصوصی افواج کی مداخلت سمیت متعدد ممکنہ محرکات کا جائزہ لے رہے ہیں۔




