پیر, دسمبر 22, 2025
انٹرنیشنلآسٹریلوی وزیراعظم نے بونڈائی بیچ دہشت گرد حملے پر یہودی کمیونٹی...

آسٹریلوی وزیراعظم نے بونڈائی بیچ دہشت گرد حملے پر یہودی کمیونٹی سے معافی مانگ لی

کینبرا(شِنہوا)آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے بونڈائی  بیچ میں فائرنگ کے ہلاکت خیز واقعے کے بعد ملک کی یہودی کمیونٹی سے معافی مانگ لی ہے۔ انہوں نے ایسے نئے قوانین کا اعلان کیا جو نفرت پر مبنی تقریر کو ہدف بنائیں گے۔

انتھونی البانیز نے کینبرا میں پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ 14 دسمبر کو سڈنی کی بونڈائی بیچ پر یہودی تہوار ہنوکا منانے کے دوران ہونے والی فائرنگ میں 15 افراد کی ہلاکت کی ذمہ داری  کا بوجھ محسوس کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس واقعے میں یہودی کمیونٹی اور ہماری قوم کو جو اذیت پہنچی، میں اس پر افسوس کا اظہار کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت یہودی آسٹریلین کے تحفظ کے لئے ہر روز کام کرے گی اور داعش سے متاثر دہشت گرد عناصر، جو اس حملے کے ذمہ دار ہیں، کو آسٹریلوی معاشرے میں تقسیم پیدا کرنے نہیں دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس حملے کے بعد ہماری کابینہ کا پیر کو دوسرا اجلاس ہوا اور اس بات پر اتفاق ہوا ہے کہ ایک ایسا قانونی پیکج لایا جائے گا جو نفرت پر مبنی تقریر اور اس کے نتائج سے نمٹے گا۔

نئے قوانین 2026 میں پارلیمنٹ میں پیش کئے جائیں گے، ان میں نفرت انگیز تقاریر پر موجودہ فوجداری سزاؤں میں اضافہ کیا جائے گا۔ جرائم پر سزا کا تعین کرتے وقت نفرت انگیزی کو ایک عنصر کے طور پر شمار کیا جائے گا۔ وزیر داخلہ کو یہ اختیار دیا جائے گا کہ وہ ایسے شخص کا ویزا منسوخ کر دے جو تشدد کو فروغ دینے والی نفرت انگیز تقاریر کرے یا نفرت کے علامات ظاہر کرے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!