بیجنگ(شِنہوا)چین نے ریاستی ملکیتی اثاثوں سے متعلق ایک بنیادی اور جامع قانون کی تشکیل کی جانب اہم قدم اٹھایا ہے۔ اس قانون کا مسودہ قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے جاری اجلاس میں پہلے جائزے کے لئے پیش کیا گیا ہے۔
قانونی ماہرین کے مطابق یہ قانون سازی ریاستی ملکیتی اثاثوں کا نظم و نسق بہتر بنانے کے لئے قانونی نظام کو مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوگی۔
7 ابواب اور 62 دفعات پر مشتمل یہ مسودہ قانون ریاستی ملکیتی اثاثوں کے نظم و نسق پر پارٹی کی قیادت کو برقرار رکھتا ہے، انتظام اور نگرانی کے طریقہ کار کو معیاری بنانے کی کوشش کرتا ہے اور اثاثوں کے قانونی تحفظ اور موثر استعمال کو یقینی بنانے کا ہدف رکھتا ہے جس کے ذریعے ریاستی ملکیت کے شعبے کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔




