بیجنگ(شِنہوا)چینی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ چین بعض جاپانی قانون سازوں کے چین کے تائیوان خطے کے دورے کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور اس ضمن میں جاپان کو باضابطہ احتجاج ریکارڈ کروایاہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان لن جیان نے پیر کو اپنی معمول کی پریس بریفنگ میں کہا کہ جاپان کا یہ اقدام چین اور جاپان کے درمیان 4 سیاسی دستاویزات کی روح، جاپان کی طرف سے کئے گئے وعدوں اور اس کے ساتھ ساتھ ایک چین کے اصول کی خلاف ورزی ہے۔ا نہوں نے مزید کہا کہ چین نے جاپان پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی غلطیوں پر گہرائی سے غور کرے، ان کی اصلاح کرے اور چین کے داخلی معاملات میں مداخلت کرنے سے باز رہے۔




