پاکستانی اداکارہ اور ماڈل حنا آفریدی اور معروف کانٹینٹ کریئیٹر تیمور اکبر المعروف تیموری نے باضابطہ منگنی کرتے ہوئے شادی کی تاریخ کا اعلان بھی کردیا ہے۔
جوڑے نے ایک مشترکہ انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اپنی منگنی کی دلکش ویڈیو شیئر کی جس میں حنا آفریدی بٹر یلو شلوار قمیص میں نہایت دلکش نظر آئیں جبکہ تیمور اکبر سفید شرٹ میں ملبوس تھے۔
ویڈیو کیساتھ کیپشن میں لکھا تھا بسم اللہ کی جائے جس نے اس خوبصورت آغاز کو مزید خاص بنا دیا، ویڈیو کے آخر میں شادی کی تاریخ بھی بتائی گئی ہے جس کے مطابق دونوں آئندہ سال جنوری کی 16 تاریخ کو شادی کے بندھن میں بندھ جائینگے، منگنی کی خبر سامنے آتے ہی شوبز ستاروں اور مداحوں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہو گیا، اداکارہ مایا علی، صبور علی، امر خان، زارا نور عباس اور دیگر نے خوشی اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔




