پیر, دسمبر 22, 2025
تازہ ترینچین کے مرکزی بینک نے منفی کریڈٹ ریکارڈ کی بحالی کی پالیسی...

چین کے مرکزی بینک نے منفی کریڈٹ ریکارڈ کی بحالی کی پالیسی متعارف کرا دی

بیجنگ(شِنہوا)چین کے مرکزی بینک، پیپلز بینک آف چائنہ (پی بی او سی) نے پیر کے روز کریڈٹ ریکارڈ کی بحالی کی ایک پالیسی کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد منفی کریڈٹ ریکارڈ رکھنے والے افراد کو اپنی مالی ساکھ دوبارہ بہتر بنانے میں مدد دینا ہے۔

یہ پالیسی صرف پیپلز بینک آف چائنہ کے ذاتی کریڈٹ رپورٹنگ نظام میں درج زائد المیعاد کریڈٹ ریکارڈز پر لاگو ہوگی۔

اہلیت کے لئے ضروری ہے کہ زائد المیعاد ریکارڈ یکم جنوری 2020 سے 31 دسمبر 2025 کے درمیان بنا ہو اور اس میں شامل ایک واحد زائد المیعاد رقم 10 ہزار یوآن (تقریباً ایک ہزار417 امریکی ڈالر) سے زیادہ نہ ہو۔

ایک اہم شرط یہ ہے کہ متعلقہ فرد زائد المیعاد رقم 31 مارچ 2026 تک یا اس سے پہلے مکمل طور پر ادا کرے۔ یہ شرائط پوری ہونے پر متعلقہ زائد المیعاد معلومات فرد کی کریڈٹ رپورٹ میں ظاہر نہیں کی جائیں گی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!