پیر, دسمبر 22, 2025
انٹرنیشنلامریکی ایلچی نے یوکرین اور روس کے ساتھ بات چیت کو “مثبت...

امریکی ایلچی نے یوکرین اور روس کے ساتھ بات چیت کو “مثبت اور تعمیری” قرار دے دیا

واشنگٹن(شِنہوا)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی سٹیو وٹکوف نے کہا ہے کہ فلوریڈا میں ہفتے کے اختتام پر روسی اور یوکرینی حکام کے ساتھ امریکہ کی الگ الگ بات چیت “مثبت اور تعمیری” رہی۔

وٹکوف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ گزشتہ 2 دنوں کے دوران فلوریڈا میں روس کے خصوصی ایلچی کیریل دمتری یوف نے امریکی وفد کے ساتھ یوکرین کے لئے صدر ٹرمپ کے امن منصوبے کو آگے بڑھانے پر مثبت اور تعمیری ملاقاتیں کیں۔

وٹکوف نے کہا کہ روس یوکرین میں امن کے حصول کے لئے مکمل طور پر پرعزم ہے۔ روس یوکرینی تنازع کے حل اور عالمی سلامتی کی بحالی کے لئے امریکہ کی کوششوں اور حمایت کو بہت قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

اس سے پہلے اتوار کو وٹکوف نے فلوریڈا میں گزشتہ 3 دنوں کے دوران امریکہ، یوکرین اور یورپی نمائندوں کے درمیان ہونے والی علیحدہ بات چیت کو بھی “مثبت اور تعمیری” قرار دیا۔

وٹکوف کے مطابق امریکہ اور یوکرین کے درمیان بات چیت 4 اہم دستاویزات پر مرکوز رہی۔ ان میں 20 نکاتی منصوبے کی مزید تیاری، کثیرجہتی سلامتی ضمانت کے فریم ورک پر موقف کی ہم آہنگی، یوکرین کے لئے امریکی سلامتی ضمانت کے فریم ورک پر موقف کی ہم آہنگی اور اقتصادی اور خوشحالی کے منصوبے کی مزید تیاری شامل ہیں۔

وٹکوف نے کہا کہ یوکرین ایک منصفانہ اور پائیدار امن کے حصول کے لئے مکمل طور پر پرعزم ہے۔ ہماری مشترکہ ترجیح ہلاکتوں کو روکنا، سلامتی کو یقینی بنانا اور یوکرین کی بحالی، استحکام اور طویل مدتی خوشحالی کے لئے حالات پیدا کرنا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!