پیر, دسمبر 22, 2025
انٹرنیشنلغزہ میں انسانی امداد کی رسائی ضرورت کے مطابق نہیں، صورتحال تشویشناک،...

غزہ میں انسانی امداد کی رسائی ضرورت کے مطابق نہیں، صورتحال تشویشناک، محکمہ صحت

غزہ کی محکمہ صحت نے انسانی امداد کی رسائی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے باوجود انسانی امداد کی رسائی ضرورت کے مطابق نہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق محکمہ صحت نے کہا ہے کہ اسرائیلی پابندیوں کے سبب غزہ میں ادویات کی خطرناک حد تک قلت ہوگئی ہے، زیادہ تر ایمرجنسی سروسز میں جان بچانے والی ادویات کی قلت ہوئی ہے جس سے سنگین مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی قید سے 6 فلسطینی قیدی دیرالبلح کے ہسپتال پہنچ گئے، 10 ہزار سے زائد فلسطینی قیدی اب بھی اسرائیلی جیلوں میں قید ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مغربی کنارے میں اسرائیل فوج نے ایک فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا۔

16 سال کے ریان محمد کو اسرائیلی اہلکاروں نے نزدیک سے گولی ماری۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!