پیر, دسمبر 22, 2025
انٹرنیشنلمتعلقہ فریقین غزہ میں عبوری انتظامیہ کے قیام کی حمایت کر رہے...

متعلقہ فریقین غزہ میں عبوری انتظامیہ کے قیام کی حمایت کر رہے ہیں، امریکی صدارتی ایلچی

واشنگٹن(شِنہوا)امریکہ کے خصوصی صدارتی ایلچی سٹیو وٹکوف نے کہا ہے کہ امریکہ، مصر، قطر اور ترکیہ کے نمائندوں نے غزہ میں عبوری حکومت کے طور پر بورڈ آف پیس کے جلد قیام اور اس کے فعال ہونے کی حمایت کی ہے۔

وٹکوف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ چاروں ممالک کے نمائندوں نے فلوریڈا کے شہر میامی میں ہونے والی ملاقاتوں کے دوران غزہ جنگ بندی کے پہلے مرحلے کے نفاذ کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دوسرے مرحلے کے نفاذ کو آگے بڑھانے کے لئے آئندہ ہفتوں میں مزید مشاورت جاری رہے گی۔

وٹکوف کے مطابق پہلے مرحلے میں پیش رفت ہوئی ہے، جس میں انسانی امداد میں توسیع، یرغمالیوں کی لاشوں کی واپسی، افواج کا جزوی انخلا اور کشیدگی میں کمی شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ دوسرے مرحلے سے متعلق ہماری گفتگو میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ایک متفقہ اتھارٹی کے تحت غزہ میں ایک حکومتی ادارہ قائم کیا جائے جو شہریوں کے تحفظ اور عوامی نظم و نسق کو برقرار رکھ سکے۔

وٹکوف نے مزید بتایا کہ چاروں ممالک نے تمام فریقین سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو پورا کریں، تحمل کا مظاہرہ کریں اور نگرانی کے انتظامات میں تعاون کریں۔

+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!