پیر, دسمبر 22, 2025
پاکستانبنوں میں جائیداد تنازع پر فائرنگ، دوبھائی، ایک خاتون جاں بحق

بنوں میں جائیداد تنازع پر فائرنگ، دوبھائی، ایک خاتون جاں بحق

خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں قریبی رشتہ داروں کے مابین جائیداد کے تنازع پر تصادم ہوا ہے اور فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون اور دو بھائی جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ فائرنگ سے ایک خاتون زخمی ہوگئی ہیں۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ بنوں ٹائون شپ چڑیا گھر کے قریب پیش آیا جہاں جائیداد کے تنازع پر قریبی رشتہ دار نے مخالف فریق کے گھر پر فائرنگ کی۔

پولیس کے مطابق لاشوں اور زخمی عورت کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!