ہفتہ, دسمبر 20, 2025
تازہ ترینفوجیان کوسٹ گارڈ کا کن من کے قریب پانیوں میں معمول کا...

فوجیان کوسٹ گارڈ کا کن من کے قریب پانیوں میں معمول کا گشت

بیجنگ(شِنہوا)چینی کوسٹ گارڈ کے ایک علاقائی دفتر کے ترجمان نے کہا ہے کہ فوجیان کوسٹ گارڈ نے کن من کے قریب پانیوں میں معمول کے مطابق قانون کے نفاذ کے گشت انجام دیئے۔

چائنہ کوسٹ گارڈ کے مشرقی بحیرہ چین بیورو کے ترجمان ژو آن چھنگ نے کہا کہ اس کارروائی کے دوران کوسٹ گارڈ نے اہم علاقوں پر کنٹرول مضبوط کرنے کے لئے جہازوں کی ترتیب، شناخت اور تصدیق اور ریڈیو انتباہ سمیت مختلف اقدامات کئے۔

ترجمان نے کہا کہ فوجیان کوسٹ گارڈ نے اس سال کے آغاز سے ہی کن من کے قریب پانیوں میں قانون کے نفاذ کے گشت کو مسلسل بڑھانے کے لئے بیڑے کی ترتیب منظم کی ہے۔

ژو نے مزید کہا کہ ایسے اقدامات نے آبنائے تائیوان کے دونوں جانب موجود ماہی گیروں کے جائز حقوق و مفادات اور ان کے جان و مال کی حفاظت کی ہے اور کن من کے قریب پانیوں میں معمول کی نیوی گیشن اور آپریشنل نظم و ضبط کو موثر طریقے سے برقرار رکھا ہے۔

مصنف

متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!