فیصل آباد: فیصل آباد سے 3 کروڑ تاوان کیلئے اغواء کیا گیا طالب علم بازیاب کرا لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فیصل آباد کے علاقے مدینہ ٹاؤن سے اغواء ہونیوالے طالب علم کو بازیاب کرا لیا گیا۔
پولیس کے مطابق اغواء کاروں نے 3 کروڑ روپے تاوان مانگا تھا، پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران مغوی طالب علم کو بازیاب کرا کے دو اغواء کاروں کو گرفتار کر کے وصول شدہ تاوان کی رقم بھی برآمد کرلی گئی ہے۔
