جمعہ, دسمبر 19, 2025
تازہ ترینچین اور یوکرین کی وزارت خارجہ کے درمیان سیاسی مشاورت

چین اور یوکرین کی وزارت خارجہ کے درمیان سیاسی مشاورت

بیجنگ(شِنہوا)چین کے معاون وزیر خارجہ لیو بن نے بیجنگ میں یوکرین کے اول نائب وزیر خارجہ سرہی کیس لیتسیا کے ساتھ چین اور یوکرین کی وزارت خارجہ کی سطح پر سیاسی مشاورت کی۔

لیو نے کہا کہ چین اور یوکرین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے دوستانہ تعلقات اور تعاون ہمیشہ دوطرفہ روابط کی نمایاں خصوصیات رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ باہمی احترام اور اعتماد، باہمی تفہیم و لچک، نیز باہمی فائدے اور برابری کے اصولوں کے تحت دونوں ممالک نے معیشت و تجارت، زراعت، سائنس و ٹیکنالوجی اور عوامی و ثقافتی تبادلوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے نتیجے میں مثبت اور ثمرآور نتائج حاصل کئے ہیں۔

لیو بن نے کہا کہ چین یوکرین کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عملدرآمد کے لئے تیار ہے اور دوطرفہ تعلقات کی مستحکم اور پائیدار ترقی کو فروغ دینا چاہتا ہے۔

کیس لیتسیا نے کہا کہ یوکرین چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے، ایک چین کے اصول پر کاربند ہے اور مختلف شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لئے تیار ہے تاکہ یوکرین اور چین کے تعلقات میں مسلسل پیشرفت کو یقینی بنایا جا سکے۔

فریقین نے یوکرین بحران پر بھی خیالات کا تبادلہ کیا۔

مصنف

متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!