جمعہ, دسمبر 19, 2025
تازہ ترینچین کے شہر کائی فنگ میں ثقافت اور جدید ٹیکنالوجی کے امتزاج...

چین کے شہر کائی فنگ میں ثقافت اور جدید ٹیکنالوجی کے امتزاج سے سیاحت کا نیا تصور پیش

حالیہ برسوں میں چین کے وسطی صوبہ ہینان کے شہر کائی فنگ نے اپنے بھرپور ثقافتی ورثے کو جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ہم آہنگ کر کے سیاحت کو فروغ دیا ہے۔ اس سے سیاحوں کو زیادہ جاندار اور حقیقت کے قریب سفری تجربات حاصل ہوئےہیں۔

کائی فنگ ایک تاریخی شہر ہے جو ماضی میں آٹھ سلطنتوں کا دارالحکومت رہ چکا ہے۔سیاح کائی فنگ کے ملینیم سٹی پارک میں سونگ دورِ حکومت (960 تا 1279) کا ایک جاندار اور حقیقت سے قریب سفر کر سکتے ہیں۔

یہاں “چِنگ مِنگ تہوار کے دوران دریا کے کنارے” کی مشہور پینٹنگ میں دکھائے گئے گہماگہمی بھرےبازاروں اور گلی کوچوں کے مناظر جاندار لائیو پرفارمنس کے ذریعے حقیقت کا روپ دھار لیتے ہیں۔

سیاح ایک انٹرایکٹو اور جوش سے بھرپور شو میں حصہ لے سکتے ہیں۔ یہ شو سونگ دور کی فوجی تربیت کو عملی اور جاندار انداز میں زندہ کر دیتا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): لیو ژاؤتنگ، سیاح

“جب آپ یہاں آتے ہیں تو واقعی خود کو اس ماحول کا حصہ محسوس کرتے ہیں۔ یوں لگتا ہے جیسے سونگ دور میں ایک دن گزار رہے ہوں۔ مجھے یہ تجربہ بہت خوشی دیتا ہے۔”

لائیو پرفارمنس کے علاوہ جدید ٹیکنالوجی نے سیاحوں کے ہمہ گیر تجربے کو ایک نئی بلند سطح پر پہنچا دیا ہے۔

گنبد نما تھیٹر میں سیاح چِنگ مِنگ تہوار کے دوران دریا کنارے کے مناظر کو ایک وسیع فضائی زاویے سے دیکھ کر حیران رہ جاتے ہیں۔ متحرک بصری اثرات اور روشنی کے استعمال سے مہمانوں کو یوں محسوس ہوتا ہے جیسے وہ وقت کی حدوں سے ماورا اس مشہور پینٹنگ کے اندر واقعی  قدم رکھ چکے ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): وانگ جوآن، سیاح

“وی آر اور گنبد نما تھیٹر کی بدولت جدید ٹیکنالوجی سے مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے میں نے واقعی سونگ دور میں کائی فنگ کے قدیم دارالحکومت کا سفر کر لیا ہے۔”

ملینیم سٹی پارک میں اب روزانہ 200 سے زائد پرفارمنسز اور 20 سے زیادہ ہمہ گیر پروگرام پیش کئے جا رہے ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): شِنگ شیاؤیوئے، مارکیٹنگ ڈپارٹمنٹ، ملینیم سٹی پارک

“لائیو پرفارمنسز، ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال اور گہرے تعامل کے ذریعے ہمارا مقصد یہ ہے کہ سیاح محض تماشائی  کے بجائے سرگرم شریک بن جائیں۔ اس سے نہ صرف ان کے سفری تجربے میں بہتری آتی  ہے بلکہ یہ ثقافت اور سیاحت کی ترقی میں ایک نئے رجحان کی بھی نمائندگی کرتا ہے۔”

پورے کائی فنگ شہر میں مختلف سیاحتی مقامات پر جاندار  تجربات دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

وان سُوئی ماؤنٹین مارشل آرٹس سٹی میں ایک ڈزنی طرز کا تفریحی پارک موجودہے جو سونگ دور کی مارشل آرٹس ثقافت کا ہمہ گیر تجربہ فراہم کرتا ہے۔  یہاں آنے والے سیاح کھلی آنکھ سے دیکھے جانے والی تھری ڈی فلم سے لطف اندوز ہو کر کائی فنگ کی تاریخ کے عظیم ورثے کو دریافت کر سکتے ہیں۔

کائی فنگ، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں  کی رپورٹ

مصنف

متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!