اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ تریننواز شریف،شہباز شریف ذاتی و سیاسی مفاد کی خاطر لڑ رہے ہیں،بیرسٹر...

نواز شریف،شہباز شریف ذاتی و سیاسی مفاد کی خاطر لڑ رہے ہیں،بیرسٹر سیف

پشاور: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف ذاتی و سیاسی مفاد کی خاطر لڑ رہے ہیں، لیگی صدر بانی پی ٹی آئی سے مذاکرات کی کوشش کررہے، عمران خان مینڈیٹ چوروں سے مذاکرات کریں گے نہ ہی ڈیل۔

تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا کہ نواز شریف کی طرف سے بانی پی ٹی آئی سے مذاکرت کی کو شش ہو رہی ہے،تاہم بانی پی ٹی آئی کسی بھی ڈیل پر نہیں، عوام کیلئے ڈائیلاگ پر یقین رکھتے ہیں، وہ نہ مینڈیٹ چوروں سے مذاکرات کریں گے نہ ہی ڈیل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف مفاہمت کی بات کر کے چوتھی بار وزیراعظم بننے کی کوشش کر رہے ہیں، انہیں مفاہمت،شہباز شریف کو سیاسی تناؤ میں خیر نظر آ رہا ہے،شہباز شریف کو بانی پی ٹی آئی کی شکل میں اپنی سیاسی موت نظر آ رہی ہے، دونوں بھائی ذاتی اور سیاسی مفاد کی خاطر لڑ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کسی صورت نواز شریف کو وزیراعظم نہیں بننے دے رہے، وزیراعظم لیگی صدر کے سیاسی مفاہمت کے بیانئے کو وزراء کے ذریعے دبا رہے ہیں۔ شہباز شریف حامی وزراء کے ذریعے 9 مئی واقعات پر معافی کے بیانات دلوا رہے ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!