جمعہ, دسمبر 19, 2025
تازہ ترینمزید بین الاقوامی بحری تنازعات چین کی عدالتوں میں منتقل

مزید بین الاقوامی بحری تنازعات چین کی عدالتوں میں منتقل

بیجنگ(شِنہوا)چین کی اعلیٰ عوامی عدالت (ایس پی سی) نے کہا ہے کہ چینی بحری عدالتوں نے 2022 سے 2024 تک 6800 غیر ملکی بحری تنازعات کے متعلق مقدمات قبول کئے، جن میں 143 ممالک اور خطوں کے فریقین شامل ہیں۔ جو عالمی بحری تنازعات کے حل میں چین کے بڑھتے ہوئے کردار کی عکاسی ہے۔

1984 میں قائم ہونے والے چینی بحری عدالتی نظام نے 40 سال کے دوران تقریباً 88 ہزار غیرملکی نوعیت کے مقدمات نمٹائے۔حال ہی میں غیر ملکی فریقین کی بڑی تعداد نے چین کی عدالتوں کا رخ کیا حتیٰ کہ ان کے تنازعات کا چین کے ساتھ کوئی براہ راست تعلق نہیں ہے۔

ایس پی سی کے اعداد وشمار کے مطابق 2022 سے 2024 کے دوران ملک بھر میں بحری عدالتوں نے 1226 ایسے مقدمات نمٹائے جن کا تعلق ہانگ کانگ، مکاؤ اور تائیوان سے تھا اور اس نوعیت کے 1134 مقدمات کو مکمل طور پر حل کیا گیا۔

اس مدت کے دوران چین کی بحری عدالتوں نے مجموعی طور پر 98 ہزار 726 بحری مقدمات نمٹائے جن میں 185بحری فوجداری مقدمات شامل تھے۔اس عرصے کے دوران 193 بحری فوجداری مقدمات کو نمٹایا گیا۔

مصنف

متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!