بدھ, دسمبر 17, 2025
تازہ ترینچین کا شیان بن جیاؤ پر اپنی خودمختاری کا اعادہ،فلپائن کے بےبنیادالزامات...

چین کا شیان بن جیاؤ پر اپنی خودمختاری کا اعادہ،فلپائن کے بےبنیادالزامات مسترد

بیجنگ (شِنہوا) چین نے بدھ کے روز فلپائن کے رویے کو "الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے” کے مترادف قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔

یہ ردعمل فلپائن کی جانب سے جنوبی بحیرہ چین میں واقع چین کے علاقے شیان بن جیاؤ کی حدود میں بحری جہازوں کی غیر قانونی دراندازی کے بعد سامنے آیا ہے۔

چین کی وزارت دفاع کے ترجمان جیانگ بن نے یہ بیان فلپائن کے جھوٹے الزامات کے جواب میں دیا جو چین کی بحری قانون نافذ کرنے والی کارروائیوں کے خلاف شیان بن جیاؤ کے نزدیک فلپائنی عملے کے حوالے سے لگائے گئے تھے۔

جیانگ نے بتایا کہ فلپائن نے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت بڑی تعداد میں بحری جہاز شیان بن جیاؤ کی سمندری حدود میں غیر قانونی طور پر داخل کئے۔

انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ فلپائنی جہازوں پر موجود اہلکاروں نے قانونی فرائض انجام دینے والے چینی کوسٹ گارڈ افسران کو چاقو دکھا کر ڈرانے دھمکانے کی کوشش کی جسے انہوں نے "انتہائی شرمناک اور سنگین فعل” قرار دیا۔

ترجمان نے زور دے کر کہا کہ چین کی جانب سے کئے گئے اقدامات اپنی علاقائی خودمختاری، بحری حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لئے ناگزیر تھے۔ انہوں نے واضح کیا کہ چینی فورسز کی کارروائی مکمل طور پر معقول، قانونی، پیشہ ورانہ اور صبر و تحمل پر مبنی تھی۔

مصنف

متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!