بدھ, دسمبر 17, 2025
تازہ تریناندرونی منگولیا کی ہوا سے بجلی پیداوار کی صلاحیت 10 کروڑ کلو...

اندرونی منگولیا کی ہوا سے بجلی پیداوار کی صلاحیت 10 کروڑ کلو واٹ سے تجاوز کر گئی

ہوہوت(شِنہوا)چین کے شمالی اندرونی منگولیا خودمختار علاقے میں نومبر کے آخر تک ہوا سے بجلی پیدا کرنے کی نصب شدہ صلاحیت 10 کروڑ 3 لاکھ 30 ہزار کلو واٹ (کے وی) تک پہنچ گئی جس کے نتیجے میں یہ ملک کا پہلا صوبائی سطح کا علاقہ بن گیا جس کی ہوا سے بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 10 کروڑ کلو واٹ سے تجاوز کر گئی۔

علاقائی توانائی انتظامیہ کے مطابق اندرونی منگولیا میں نئی توانائی کی مجموعی نصب شدہ صلاحیت 15 کروڑ 40 لاکھ کلو واٹ تک پہنچ گئی جس نے اسے ملکی سطح پر ایک قائدانہ مقام پر برقرار رکھا۔

جنوری سے نومبر کے دوران نئی توانائی کی پیداوار 250 ارب کلوواٹ آور (کے ڈبلیوایچ) تک پہنچی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 33 فیصد کا اضافہ ہے۔ مجموعی طور پر 87 ارب کے ڈبلیو ایچ نئی توانائی دیگر علاقوں میں منتقل کی گئی جو 46 فیصد اضافہ ہے۔

اندازہ ہے کہ 163 ارب کے ڈبلیو ایچ نئی توانائی مقامی سطح پر استعمال ہوئی جو علاقے کی مجموعی بجلی کی کھپت کا 32.8 فیصد بنتی ہے۔

مصنف

متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!