بدھ, دسمبر 17, 2025
تازہ ترینگاڑیوں کی صنعت کا مستقبل چین کے ساتھ تعاون میں ہے، جرمن...

گاڑیوں کی صنعت کا مستقبل چین کے ساتھ تعاون میں ہے، جرمن رپورٹ

فرینکفرٹ(شِنہوا)جرمن آٹوموٹو کی ایک تحقیقی رپورٹ کے مطابق مسافر کار کی عالمی منڈی سے توقع کی جا رہی ہے کہ وہ 2025 میں ایک نیا عروج حاصل کرے گی اور اس کا مستقبل زیادہ تر چین کے ساتھ تعاون پر منحصر ہوگا۔

مرکز برائے آٹوموٹو تحقیق (سی اے آر) کے تخمینے کے مطابق 2025 میں عالمی مسافر کار کی فروخت 8 کروڑ 13 لاکھ یونٹس تک پہنچنے کی توقع ہے جو گزشتہ آٹھ سالوں میں سب سے زیادہ سطح ہے۔ پیداوار اور طلب دونوں میں چین اہم کردار ادا کرتا رہا ہے۔

سی اے آر کے ڈائریکٹر فرڈینانڈ ڈوڈن ہوفر نے کہا کہ چین کی وسیع مارکیٹ اور مربوط سپلائی چین بڑھتے ہوئے معاشی فوائد فراہم کر رہی ہے جبکہ پاور بیٹریز، نئی توانائی والی گاڑیاں اور خودکار ڈرائیونگ میں پیشرفت گاڑیوں کی عالمی صنعت کو نئی شکل دے رہی ہے۔ انہوں نے رپورٹ میں حوالہ دیا کہ جو لوگ چین میں موجود نہیں وہ کار کے کاروبار میں نہیں ہیں۔

دنیا کی پہلی 15 آٹوموٹو مارکیٹس میں 2025 میں چین، امریکہ، بھارت اور ترکیہ میں مسافر کاروں کی فروخت 4 فیصد سے زیادہ بڑھنے کی توقع ہے۔ اس کے مقابلے میں بڑی یورپی منڈیاں توقع کے مطابق کم کارکردگی دکھائیں گی، جرمنی میں فروخت صرف 0.7 فیصد بڑھنے کا امکان ہے جبکہ فرانس اور اٹلی میں بالترتیب 4.8 فیصد اور 2.6 فیصد کمی کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

2026 کی طرف دیکھتے ہوئے سی اے آر کو توقع ہے کہ عالمی فروخت 2.6 فیصد بڑھ کر  8 کروڑ 34 لاکھ  یونٹس تک پہنچ جائے گی۔ توقع ہے کہ ایشیا اس رفتار سے بھی آگے بڑھے گا، جہاں فروخت میں 3.8 فیصد اضافہ متوقع ہے، جس کی بنیادی وجہ چین کی پیداوار اور فروخت میں اضافہ ہے۔

ڈوڈن ہوفر نے کہا کہ ایشیا آٹوموٹو صنعت میں غلبہ رکھنے والا براعظم ہے اور چین غیر معمولی برتری رکھتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2025 میں عالمی مسافر کار کی 60 فیصد سے زیادہ پیداوار ایشیا میں ہوئی جبکہ یورپ میں تقریباً 15 فیصد پیداوار ہوئی۔ لگتا ہے کہ 2026 میں جرمنی اور دیگر یورپی پیداوار کنندگان مزید پیچھے رہ جائیں گے کیونکہ وہ بڑھتی ہوئی عالمی مسابقت اور امریکی محصولات کی پالیسیوں کے اثرات سے متاثر ہوں گے۔

مصنف

متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!