بدھ, دسمبر 17, 2025
انٹرٹینمنٹمکاؤ میں تہذیبوں کے باہمی تبادلے اور سیکھنے کے عمل سے متعلق...

مکاؤ میں تہذیبوں کے باہمی تبادلے اور سیکھنے کے عمل سے متعلق بین الاقوامی فورم کا انعقاد

مکاؤ(شِنہوا)تہذیبوں کے درمیان باہم سیکھنے سے متعلق 2025 کا بین الاقوامی فورم چین کے مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے (ایس اے آر) میں منعقد ہوا جس میں 20 سے زائد موضوعاتی اور علمی تبادلہ خیال کے اجلاس شامل تھے۔

دو روزہ فورم کا موضوع "تہذیبوں کے درمیان باہمی سیکھنا، وراثت اور ترقی” تھی۔ منتظمین کے مطابق اس میں سرکاری محکموں اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کے ممتاز ماہرین اور سکالرز سمیت تقریباً 300 افراد نے شرکت کی۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے محکمہ تشہیر کے نائب سربراہ وانگ گانگ نے کہا کہ اس فورم کا انعقاد عالمی تہذیبی اقدام کی عملی مثال ہے جو مختلف تہذیبوں کے درمیان مساوی مکالمے، تبادلوں، باہم سیکھنے اور باہمی ترغیب کے لئے ایک نیا پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔

مکاؤ ایس اے آر حکومت کی سماجی امور و ثقافت کی سیکرٹری او لام نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ فورم مکاؤ کو پلیٹ فارم بنا کر تہذیبی مکالمے کے آغاز کا ایک نیا نقطہ آغاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ اندرون و بیرون ملک سے ماہرین تبادلہ خیال کریں گے، رجحانات کا جائزہ لیں گے اور چیلنجز سے نمٹنے کے لئے مشترکہ طور پر نئے حل تلاش کریں گے۔

مکاؤ میں پہلی بار منعقد ہونے والا یہ فورم مکاؤ ایس اے آر حکومت کی میزبانی میں ہوا جس کا اہتمام اس کے ثقافتی امور کے بیورو نے کیا جبکہ چینی اکیڈمی آف سوشل سائنسز کی ماتحت چینی اکیڈمی آف ہسٹری معاونت کی۔

مصنف

متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!