بدھ, دسمبر 17, 2025
تازہ تریننئی دہلی میں چینی خطاطی کی نمائش کا آغاز

نئی دہلی میں چینی خطاطی کی نمائش کا آغاز

’’لانتنگ کلچر سیلون – چینی خطاطی کی نمائش‘‘ اتوار کے روز بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں شروع ہو گئی ہے۔

یہ نمائش تاریخی "لانتنگ گیترینگ” سے متاثر ہے جو مشرقی جن سلطنت (317-420) کے دور میں آرکڈ پویلین میں دانشوروں کی ایک مشہور مجلس تھی۔

یہ تین روزہ پروگرام بھارت چین اقتصادی و ثقافتی کونسل (آئی سی ای سی) کی میزبانی میں منعقد ہو رہا ہے جسے بھارت میں عوامی جمہوریہ چین کے سفارت خانے کی معاونت حاصل ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): محمد ثاقب، سیکرٹری جنرل، بھارت چین اقتصادی و ثقافتی کونسل (آئی سی ای سی)

"میرا خیال ہے کہ اب تک جو لوگ یہاں افتتاح کے لئے آئے ہیں ایمانداری سے کہوں تو وہ بہت پرجوش ہیں۔ انہوں نے واقعی اسے بہت پسند کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ ان کی توقعات سے کہیں بڑھ کر ہے کیونکہ انہوں نے بھارت اور چین کے درمیان ایک طویل عرصے کے بعد ثقافتی تعاون دیکھا ہے۔ اسی لئے جوش و خروش کی فضا بہت نمایاں ہے۔”

نمائش میں شریک بھارتی فنکارہ آرتی نے بھی خطاطی کو فن کی ایک منفرد شکل کے طور پر اجاگر کیا۔

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): آرتی، بھارتی فنکارہ

"اتوار کی صبح میں یہاں تھی کیونکہ چینی خطاطی بذات خود ایک فن ہے۔ یہ زیادہ لکھائی نہیں بلکہ حروف کو کھینچنے کے مترادف ہے۔ جب میں اندر داخل ہوئی تو نمائش کے ابتدائی مراحل واقعی متاثر کن تھے۔ مجھے توقع نہیں تھی کہ ایسا فن دیکھنے کو ملے گا۔ میں نے سوچا تھا کہ یہ صرف خطاطی ہوگی لیکن یہ ایک شاندار امتزاج ہے۔ جو چیز مجھے چینی خطاطی میں سب سے زیادہ متاثر کرتی ہے وہ اس کا سادہ اور خوبصورت انداز ہے جیسا کہ سیاہ سیاہی اور حروف بنانے کا ان کا منفرد طریقہ۔”

روایتی اور جدید مصوری کی مختلف شکلوں کے ساتھ 70 سے زیادہ خطاطی کے شاہکاروں نے زائرین کو چین کے بصری فن کی گہرائی اور تنوع کی جھلک دکھائی۔

مہمانوں کو چینی خطاطی آزمانے کا موقع بھی ملتا ہے جو ثقافتی تجربے میں ایک انٹرایکٹو عنصر کا اضافہ کرتا ہے۔

نئی دہلی سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

نئی دہلی میں ’’لانتنگ کلچر سیلون – چینی خطاطی نمائش‘‘ جاری

نمائش کا اہتمام تاریخی "لانتنگ گیترینگ” سے متاثر ہو کر کیا گیا

"لانتنگ گیترینگ” مشرقی جن سلطنت  کے دور کی یادگار مجلس تھی

نمائش کی میزبانی بھارت چین اقتصادی و ثقافتی کونسل کر رہی ہے

بھارت میں عوامی جمہوریہ چین کے سفارت خانے نے بھی معاونت کی

نمائش میں 70 سے زائد خطاطی کے شاہکار پیش کئے گئے

روایتی اور جدید مصوری کی بہترین مثالیں بھی نمائش میں شامل ہیں

زائرین کو چینی خطاطی آزمانے کا منفرد موقع مل رہا ہے

ثقافتی تجربے میں انٹرایکٹو اور مشغولیت کا عنصر نمایاں ہے

نمائش نے چین کے بصری فن کی گہرائی اور تنوع کی جھلک دکھائی

مصنف

متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!