بدھ, دسمبر 17, 2025
تازہ ترینجاپانی دائیں بازو کی قوتیں جھوٹے بیانیے گھڑنے کی عادی ہیں،چینی ترجمان

جاپانی دائیں بازو کی قوتیں جھوٹے بیانیے گھڑنے کی عادی ہیں،چینی ترجمان

بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکن نے کہا ہے کہ جاپان کی دائیں بازو کی قوتیں جھوٹے بیانیے گھڑنے کی عادی ہیں۔

چینی ترجمان نے یہ بات اپنی معمول کی پریس بریفنگ میں اس سوال کے جواب میں کہی جب ان سے بعض جاپانیوں کے اس دعوے پر تبصرہ کرنے کے لئے کہا گیا  کہ جاپان ایک امن پسند ملک ہے اور چین کے الزامات حقائق سے مطابقت نہیں رکھتے۔

ترجمان نے کہا کہ جاپان کی دائیں بازو کی قوتیں اپنے ایشیائی پڑوسی ممالک کے خلاف جارحیت کی جنگ کو نام نہاد ’’ایشیا کی آزادی‘‘ قرار دیتی ہیں، ہولناک نان جنگ قتل عام کو معمولی واقعہ ظاہر کرتی ہیں، بد نام زمانہ یونٹ 731 کو حفظان صحت کی تحقیق کا ایک ادارہ قرار دیتی ہیں اور جبری طور پر بھرتی کئے گئے مزدوروں اور جنسی غلام عورتوں کو رضاکارانہ عمل کے طور پر مسخ کرتی ہیں۔

مصنف

متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!